حرامانی کی بالی ووڈ گانے پررقص کی ویڈیو وائرل

حرامانی کی بالی ووڈ گانے پررقص کی ویڈیو وائرل

کراچی:ڈراما سیریل دوبول سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

885363639e76e7aab25470737c556153

اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کے لیے بھی مشہور ہیں۔

اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ہم آپ کے ہیں کون کے مشہور گانے مائی نی مائی پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ یہ گانا بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورسلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔