پشین میں افسوسناک حادثہ ، ڈی ایس اپی مختیار ملغانی اہلیہ ، بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت جاں بحق

پشین میں افسوسناک حادثہ ، ڈی ایس اپی مختیار ملغانی اہلیہ ، بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت جاں بحق
سورس: Twitter

پشین (محمد کاظم) پشین میں زیارت کراس کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ 

لیویز حکام کے مطابق  کار اور گیس  ٹینکر آپس میں ٹکراگئے ۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے  ۔

'

 جاں بحق افراد میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈی ایس پی مختیار ملغانی اور اہلخانہ شامل ہیں ۔ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں ڈی ایس پی کی اہلیہ ، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں