Get Alerts

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں یونیفارم میں نرمی کے احکامات جاری کر دیے

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں یونیفارم میں نرمی کے احکامات جاری کر دیے

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں یونیفارم میں نرمی کے احکامات جاری کر دیے ۔ سرد موسم سے بچنے کیلئے طلباء کو یونیفارم میں نرمی کی سہولت دی گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں طلباء کسی بھی رنگ کے جوتے اور سوئیٹر پہن سکتے ہیں ۔ سردی کے موسم میں طلباء کسی بھی رنگ کا کوٹ ، جیکٹ ، ٹوبی اور جرابیں پہن سکیں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم میں نرمی کی سہولت جنوری اور فروری دو ماہ کے لیے ہوگی ۔ صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیوٹ سکول یونیفارم میں نرمی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

ٹیگز: