ایم کیو ایم نےکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

 ایم کیو ایم نےکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
سورس: file

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نےعام انتخابات کیلئےکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق  ڈاکٹر فاروق ستار این اے 241 اور این اے 244 سے جبکہ مصطفٰی کمال حلقہ این اے 242 اور این اے 247 سے الیکشن لڑیں گے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے بتایا کہ ہمایوں عثمان این اے 243 سے، حفیظ الدین حلقہ این اے 245 سے اور امین الحق حلقہ این اے 246 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آسیہ اسحٰق حلقہ این اے 232 ڈسٹرکٹ کورنگی سے، جاوید حنیف این اے 233 سے اور ابو بکر این اے 234 سے الیکشن لڑیں گے۔

 
اقبال محسود این اے 235 سے اور حسان صابر حلقہ این اے 236 سے جبکہ روؤف صدیقی حلقہ این اے 237 سے، صادق افتخار این اے 238 سے اور ارشد ووہرہ این اے 240 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مصنف کے بارے میں