ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

 ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

شمالی وزیرستان: ملکی گیس و تیل کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی کہ ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے جس سے آغاز میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ شمالی وزیرستان سے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں، نئے ذخائر سے آغاز میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

ماڑی پٹرولیم کے مطابق گیس کے حصول کیلئے کنویں کی کھدائی دو جون 2023 کو شروع کی تھی،اور اس مقصد کیلئے کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق گیس کی نئی دریافت سے ملکی ذخائر میں بہتری آئے گی۔

مصنف کے بارے میں