Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد، بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور دھند کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد، بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور دھند کی پیشگوئی

لاہور،کراچی ،اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق آج زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔اسلام آباد و گرد و نواح: سرد موسم، مری اور گلیات میں شدید سردی اور کہرا پڑنے کا امکان۔ بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم ہے۔

 شمالی اضلاع میں شدید سردی، جنوب مغربی اضلاع میں ہلکی بارش (جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں بارش کا امکان)۔ زیادہ تر اضلاع میں سرد اور خشک موسم، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈو جام اور موہنجوداڑو میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان: شدید سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی ہے۔

سندھ میں سردی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا امکان ہے، اور شہریوں کو سرد موسم اور دھند میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: