تہران: اسرائیل نے ایران میں امریکی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام ایران میں جاری مظاہروں کے دوران ممکنہ امریکی کارروائی کے لیے چوکس ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے خبردار کیا ہے اور ممکنہ فوجی اقدامات کے منصوبے بھی بنائے ہیں، جن میں گرین لینڈ پر کارروائی شامل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں مداخلت کے امکان پر ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ہے، تاکہ خطے کی صورتِ حال پر ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔