مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی

اسلام آباد: مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مین ہول نے باپ بیٹے کی جان لے لی جس سے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں کرکٹ کھیلنے والے 15 سالہ لڑکے عبدالرحمان کی گیند مین ہول کے ڈھکن کے سوراخ سے اندر چلی گئی جسے نکالنے کے لیے وہ  ٹوٹے ہوئے ڈھکن کو ہٹا کر گٹر کے اندر اتر گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق عبدالرحمان کے والد ارشد کو جیسے ہی بیٹے کے متعلق علم ہوا تو وہ اس کو بچانے کے لیے خود مین ہول میں اترگئے لیکن نہ خود اوپر آسکے اور نہ ہی بیٹا باہر نکل سکا۔

اہل محلہ نے یہ صورتحال دیکھ کر امدادی ٹیموں کو بلایا جنہوں نے آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد انتہائی گہرائی سے تشویشناک حالت میں باپ بیٹے کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا لیکن دونوں جان کی بازیاں ہار گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کی اموات کا بنیادی سبب دم گھٹنہ قرار دی گئی ہے ۔تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں