Get Alerts

تاجر برادری کا 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تاجر برادری کا 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی: ملک بھر کی تاجر برادری نے ایف بی آر کو دیے گئے اضافی اختیارات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے قوانین 37(A) اور 37(B) کاروباری طبقے کے لیے ناقابل قبول ہیں، کیونکہ ان کے تحت حکام کو بغیر نوٹس کے چھاپے، اکاؤنٹس منجمد کرنے اور ریکارڈ ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI) نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات بزور طاقت نافذ کرنے کے بجائے مشاورت سے کی جائیں۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان متنازع قوانین پر نظرثانی کرے تاکہ اعتماد کی فضا بحال ہو سکے۔

ٹیگز: