Get Alerts

نااہلی ریفرنس: معطل ارکان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی میں ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

نااہلی ریفرنس: معطل ارکان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی میں ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور: پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان اور اسپیکر ملک محمد احمد خان کے درمیان جاری کشیدگی میں نرمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ نااہلی ریفرنس کے معاملے پر فریقین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی جس میں اپوزیشن ارکان کی قیادت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کی، جبکہ اسپیکر کی معاونت پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان، چیف وہپ رانا محمد ارشد اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نااہلی ریفرنس، اپوزیشن کے اعتراضات اور اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ دونوں فریقین نے آئندہ ملاقات اتوار کے روز طے کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ، "یہ ملاقات نہیں بلکہ اسپیکر کے سامنے ہماری باقاعدہ سماعت تھی۔" انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے عمران خان کے بیٹوں سے متعلق بیان کو بھی "غلط اور بے بنیاد" قرار دیا۔

ٹیگز: