Get Alerts

پاکستان، امریکا تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر متفق

پاکستان، امریکا تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر متفق

اسلام آباد :پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کے حوالے سے واشنگٹن میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق 9 اور 10 جولائی کو ہونے والے مذاکرات مثبت اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے مختلف تجارتی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین اختلافات کم کرتے ہوئے اتفاقِ رائے کی جانب نمایاں پیشرفت کرنے میں کامیاب رہے اور باہمی تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

سیکرٹری تجارت جواد پال نے بھی مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری بات چیت سے دوطرفہ تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور معاہدہ جلد طے پانے کی توقع ہے۔

ٹیگز: