Get Alerts

ایران کی جانب ایک ہزار میزائل نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کی جانب ایک ہزار میزائل نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب ایک ہزار میزائل نشانہ بنانے کے لیے تیار رکھے گئے ہیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو سخت کارروائی کے احکامات بھی دیے جا چکے ہیں۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جانب سے انہیں قتل کرنے یا اقدامِ قتل کی دھمکیوں پر عمل کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر امریکا نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ان کے مطابق تہران حکومت کی درخواست پر مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

ٹیگز: