Get Alerts

امریکا ایران پر حملے کے لیے تیار، ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا ایران پر حملے کے لیے تیار، ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ

لندن : برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو وہ ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائے گا۔ خبر کے مطابق، امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا "جیرالڈ فورڈ" لڑاکا طیاروں کے ساتھ بحیرہ روم میں داخل ہو چکا ہے، جس کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے، اور اردن کے ایئر بیس پر بھی 60 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر سکتی ہے، جب کہ ایران بھی سفارت کاری اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی طاقتوں کے دباؤ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ایران کو سر جھکانے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں، لیکن ایران عالمی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

یہ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہوگئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 10 سے 15 دنوں کا الٹی میٹم دیا تھا تاکہ وہ کسی معاہدے پر پہنچے۔

ٹیگز: