Get Alerts

شرائط پوری کی جائیں تو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے ، ایران

 شرائط پوری کی جائیں تو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے ، ایران

تہران  :  ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ اگر مناسب شرائط پوری کی جائیں تو ایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

عارف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  امریکا کی جانب سے یورینیم افزودگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ ایک "مذاق" ہے جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ایرانی نائب صدر نے واضح کیا کہ ایران اپنے پرامن نیوکلیئر پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اور ایران کے جائز مطالبات تسلیم کرے تو بات چیت کے دروازے  کھلےہیں۔

ٹیگز: