اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کے باوجود پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے اتفاق کیا کہ دوبارہ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں اور اس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, held a telephonic conversation today with His Highness Prince Faisal bin Farhan Al Saud, Foreign Minister of the Kingdom of Saudi Arabia. @FaisalbinFarhan
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 11, 2026
The two leaders exchanged views on the… pic.twitter.com/t3GIB46LPD
نائب وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتی و ثالثی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری وقت اور موقع فراہم کریں۔
سعودی وزیر خارجہ نے جاری سفارتی اقدامات کے حوالے سے مملکت کا نقطۂ نظر پیش کیا اور کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے تسلسل اور سفارتی راستے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔