امریکا نے شمالی کوریا کو مزید معاشی پابندیوں کی وارننگ دیدی

امریکا نے شمالی کوریا کو مزید معاشی پابندیوں کی وارننگ دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

نیویارک: شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے میں چند سال لگ سکتے ہیں۔ جبکہ امریکا نے سفارتکاری کی ناکامی پر مزید معاشی پابندیوں کی وارننگ دے دی ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات مفید ہوگی، تاہم جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے میں چند سال لگ جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وارننگ دی ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے تک شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں عائد رہیں گی۔ امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کل تاریخی ملاقات کریں گے۔