’اپنے گھر کے سامنے، ثمینہ‘،منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے برلن میں سیر سپاٹے، تصاویر شیئر کردیں

 ’اپنے گھر کے سامنے، ثمینہ‘،منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے برلن میں سیر سپاٹے، تصاویر شیئر کردیں

برلن:شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر فنکاروں کی جوڑی منظر صہبائی اور ثمینہ احمد ان دنوں جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے اپنی اہلیہ اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے ہمراہ برلن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر انسٹا گرام پر  شیئر کی ہیں۔ 

منظر صہبائی نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ’برلن کے گرد و نواح سے، پریوں کی کہانی کا سفر‘ ایک اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ’اپنے گھر کے سامنے، ثمینہ‘، ساتھ ہی دل والے ایموجی سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔


واضح رہے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منظر صہبانی  اور اداکاہ ثمینہ احمد کی شادی  4 اپریل 2020 کو  ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں