Get Alerts

سدھو موسے والا قتل کیس: گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے اہم انکشافات

سدھو موسے والا قتل کیس: گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے اہم انکشافات

ممبئی :پنجابی ہپ ہاپ کے مشہور فنکار سدھو موسے والا کو 2022 میں دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کی ذمہ داری گینگسٹر گولڈی برار نے قبول کی ۔

 گولڈی برار کا کہنا ہے کہ موسے والا نے ایسی غلطیاں کیں جو معاف نہیں کی جا سکتیں، اور اسے سزا دینا ضروری تھا۔ برار نے مزید کہا کہ موسے والا سیاسی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور دشمنوں کو سپورٹ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ موسے والا کا کسی جرم میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس قتل نے پنجاب میں گینگسٹر کلچر کو مزید طاقتور کیا ہے۔

ٹیگز: