Get Alerts

آن لائن سیل میں نہ کیش کا کوئی حساب ہے نہ آمدنی کا:چیئرمین ایف بی آر

 آن لائن سیل میں نہ کیش کا کوئی حساب ہے نہ آمدنی کا:چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ آن لائن کاروباروں میں کیش کا کوئی باقاعدہ حساب نہیں ہوتا اور نہ ہی آمدنی کی مکمل تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن بزنسز کیش پر ڈلیوری دے رہے ہیں اور اس شعبے کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گردشی قرض کی ادائیگی کے لیے بجلی کے بل پر سرچارج لگانے کی تجویز زیر غور ہے، جس میں پاور ڈویژن کے بل میں ترمیم کی گئی ہے لیکن سرچارج کی حد کو بڑھایا نہیں گیا۔

راشد محمود لنگڑیال نے سولر انڈسٹری کے حوالے سے بھی وضاحت دی کہ پاکستان میں سولر اسمبل اور نان اسمبل دونوں طرح کے سسٹمز ہوتے ہیں، جن پر مختلف ٹیکس کی شرحیں لاگو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ استثنیٰ ختم کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی صنعت کو بہتر سہولت دی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر نفع بخش ادارے بھی اب جانچ پڑتال سے مستثنیٰ نہیں رہیں گے اور انہیں اپنی غیر تجارتی حیثیت ثابت کرنی ہوگی۔

ٹیگز: