Get Alerts

آئی سی سی نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں ٹاپ ٹین بیٹرز اور بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے تلک ورما نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ چوتھے، جوز بٹلر پانچویں اور بھارت کے سوریا کمار یادیو چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے مدمقابل بیٹسمین بابر اعظم اور محمد رضوان اس فہرست میں بالترتیب بارہویں اور تیرہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولرز کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیگز: