Get Alerts

امریکہ۔چین معاہدہ، تیل 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکہ۔چین معاہدہ، تیل 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی طلب میں اضافے کی امیدوں نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ماہ بعد 68 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل WTI 66.56 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کو چین سے ضروری معدنیات کی فوری فراہمی اور چین کو تعلیمی سہولیات سمیت دیگر تجارتی مراعات حاصل ہوں گی۔

معاہدے کے تحت امریکا کو 55 فیصد جبکہ چین کو 10 فیصد ٹیرف ملے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے لیے "بڑی کامیابی" قرار دیا۔

اگرچہ معاہدے کی مکمل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، لیکن عالمی منڈی میں سرمایہ کار اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، جس سے تیل سمیت دیگر اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی ممکنہ طور پر اضافہ متوقع ہے۔

ٹیگز: