Get Alerts

گرمی کے ستائے شہریوں پر قدرت مہربان: آج شام سے 13 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارانِ رحمت کا امکان

گرمی کے ستائے شہریوں پر قدرت مہربان: آج شام سے 13 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارانِ رحمت کا امکان

اسلام آباد / لاہور: ملک بھر میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر سے پریشان شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، گرمی کے ستائے ہوئے عوام پر بالاآخر قدرت کو رحم آ گیا ہے اور آج شام سے 13 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس کے باعث درج ذیل مقامات پر موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،    خیبر پختونخوا اور بلوچستان: پشاور، سوات، چترال سمیت صوبے کے بیشتر حصوں اور بلوچستان کے بالائی اضلاع میں بادل برسنے کا امکان ہے۔     کشمیر اور گلگت بلتستان: پہاڑی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔
پچھلے کئی روز سے جاری شدید ترین گرمی، لو اور حبس کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا تھا، جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی تھیں۔ آج شام سے شروع ہونے والے اس سپیل کے بعد    گرمی کی شدت اور تپش میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔    شام اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

ٹیگز: