Get Alerts

اقتصادی سروے 2025-26 آج پیش ہوگا

اقتصادی سروے 2025-26 آج پیش ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اقتصادی سروے 2025-26 پیش کریں گے، جبکہ معاشی ٹیم دوپہر اڑھائی بجے سروے کے اہم نتائج کا اعلان کرے گی۔اقتصادی سروے کے اہم نکات کے مطابق رواں مالی سال میں حکومت بیشتر معاشی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ملکی معاشی شرح نمو 4.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 3.7 فیصد رہی، جبکہ فی کس سالانہ آمدن 5 لاکھ 60 ہزار 803 روپے کے ہدف کے برعکس 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے تک محدود رہی۔
سروے کے مطابق مئی 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.66 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس سے عوام کو درپیش معاشی دباؤ برقرار رہنے کا اشارہ ملتا ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اقتصادی سروے 2025-26 کی کاپی پیش کی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اقتصادی سروے میں معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، شرح نمو، مہنگائی، آمدن، برآمدات اور دیگر اہم معاشی اشاریوں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

ٹیگز: