Get Alerts

آئی ایم ایف سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس واپس لینے پر رضامند، عوامی ریلیف کی راہ ہموار

آئی ایم ایف سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس واپس لینے پر رضامند، عوامی ریلیف کی راہ ہموار

اسلام آباد: سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس میں اضافے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیکس بڑھانے کی تجویز سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی کوششوں اور حکومتی مذاکرات کے نتیجے میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس عائد نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے سے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور عوام کو متبادل توانائی کے حصول میں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری بات چیت میں یہ معاملہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے طے پایا۔

ٹیگز: