Get Alerts

الیکٹرانک میڈیا کی مضبوطی اور ورکرز کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں: عطا اللہ تارڑ

الیکٹرانک میڈیا کی مضبوطی اور ورکرز کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں: عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی مضبوطی اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کو قومی ضرورت سمجھا جانا چاہیے، جبکہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا قومی مفاد، عوامی آگاہی اور جمہوری عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے اس کے استحکام کے لیے مربوط اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اداروں کو پیمرا، ایف بی آر اور دیگر ریگولیٹری اداروں کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے، جبکہ ٹاک شوز اور خبروں میں اپوزیشن کو بھی حکومت کے برابر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پالیسی ابھی مکمل طور پر منظور نہیں ہوئی، جبکہ حکومتی مہمات کے لیے پی آر فرمز کے ذریعے الگ طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے۔انہوں نے میڈیا ورکرز کے لیے دورانِ ملازمت انتقال کی صورت میں مالی معاونت کی پالیسی لانے اور چینلز کی جانب سے ملازمین کے اہلخانہ کے لیے مالی پیکج اور بچوں کی کفالت کے نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان براڈکاسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس کیا جائے گا اور تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگز: