Get Alerts

پاکستانی صارفین کے لیے کروم میں جیمنائی دستیاب

پاکستانی صارفین کے لیے کروم میں جیمنائی دستیاب

کیلیفورنیا: گوگل نے پاکستان میں اپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ جیمنائی کو براہ راست کروم ویب براؤزر کا حصہ بنا دیا ہے، جس سے صارفین کو جدید AI فیچرز تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔

یہ “جیمنائی اِن کروم” فیچر سب سے پہلے ستمبر 2025 میں امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد مارچ 2026 میں اسے کینیڈا، نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت دیگر ممالک تک توسیع دی گئی۔

اب یہ سہولت دنیا کے مختلف خطوں میں بھی فراہم کر دی گئی ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس توسیع میں لاطینی امریکا، افریقا، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک شامل ہیں، جہاں ڈیسک ٹاپ اور آئی او ایس صارفین کو کروم براؤزر میں یہ فیچر دستیاب ہوگا۔

کروم براؤزر میں اوپر دائیں جانب جیمنائی کا آئیکون شامل کیا گیا ہے، جس پر کلک کرکے صارف براہِ راست اس AI چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر ویب پیجز کو پڑھنے اور سمجھنے، متعدد ٹیبز کے مواد کا موازنہ کرنے اور حالیہ براؤزنگ ہسٹری سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے ذریعے صارفین کو اب سرچ ہسٹری میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ وہ براہِ راست جیمنائی کو ہدایت دے سکیں گے کہ کچھ دن پہلے دیکھی گئی ویب سائٹ دوبارہ کھول دی جائے۔

مزید برآں، یہ فیچر گوگل ایپس جیسے جی میل، گوگل میپس، کیلنڈر، یوٹیوب اور دیگر سروسز کے ساتھ بھی مربوط ہوگا، جس سے صارفین براؤزر بند کیے بغیر مختلف کام انجام دے سکیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: