فلموں میں موقع نہ ملنے پر بھارتی اداکارہ مومیتا شاہ نے خودکشی کرلی

فلموں میں موقع نہ ملنے پر بھارتی اداکارہ مومیتا شاہ نے خودکشی کرلی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی:بھارتی میں خودکشیوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور اس مرتبہ معروف اداکارہ مومیتا شاہ نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ اداکارہ نے فلموں میں موقع نہ ملنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔مومیتا شاہ کے والدین کی اطلاع پر پولیس نے جب اداکارہ کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوکر دیکھا تو اداکارہ کی گلے میں دوپٹا ڈالے چھت سے لٹکتی لاش ملی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار کی بیوی نے خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق اداکارہ کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے تاہم معاملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مومیتا شاہ کولکتہ میں اکیلی رہائش پذیر تھیںاور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند تھیں لیکن اس میں کامیابی نہ ملنے کی بناءپر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔