باکسنگ کوچ نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

باکسنگ کوچ نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت میں باکسنگ کوچ نے کم سن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس نے مشرقی مضافاتی علاقے مولوند میں بدھ کے روز کارروائی کر کے 30  سالہ باکسنگ کوچ کو کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا۔ ممبئی پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے اتوار کے روز ٹریننگ کے دوران 14 سالہ طالبہ کو ہراساں کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق باکسنگ کوچ نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق کسی کو بتایا تو وہ اس کا باکسنگ کیریئر تباہ کردے گا تاہم متاثرہ لڑکی نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق نہ صرف والدین کو آگاہ کیا بلکہ اس نے کلب میں آنے والے دیگر ساتھیوں کو بھی اس واقعے سے متعلق بتایا۔ 

رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین نے واقعے کے تین روز بعد متعلقہ بھانے میں باکسنگ کوچ کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور پھر لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی اور اس بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔