Get Alerts

امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت سے انکار کر دیا

امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت سے انکار کر دیا

واشنگٹن: امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو فوجی حفاظت فراہم کرنے کی شپنگ انڈسٹری کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

بحریہ کے بریفنگ میں بتایا گیا کہ فی الحال جہازوں کو حفاظت فراہم کرنا ممکن نہیں کیونکہ حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ یہ موقف امریکی صدر کے اس حالیہ بیان سے مختلف ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا جہازوں کو بحری تحفظ فراہم کرے گا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہو گئی ہیں، کیونکہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز سے تیل کی تجارت معطل ہے۔

ٹیگز: