Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔ انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز میں تقریباً 2 ہزار پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 200 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس میں 100 انڈیکس میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

ایشیا کی دیگر سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔ جاپان کے نکی انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں تقریباً 2.5 فیصد اضافہ، جبکہ تائیوان میں معمولی اضافہ اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ٹیگز: