تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حکام عالمی منڈیوں کو متاثر کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عراقچی نے کہا کہ یہ اقدامات امریکی عوام پر مہنگائی کے طوفان سے بچا نہیں سکتے، جو انہوں نے خود پیدا کیا ہے۔
عراقچی نے عالمی توانائی منڈیوں کی موجودہ صورتحال کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ قلت تاریخ کی سب سے بڑی ہے، اور عرب ممالک کی تیل کی پابندی، ایران کے اسلامی انقلاب، اور کویت پر حملے کے دوران پیدا ہونے والی قلت اس سے کم شدید تھی۔