Get Alerts

تھلاپتی وجے نے ذاتی زندگی کے حوالے سے افواہوں پر پہلا بیان جاری کر دیا

تھلاپتی وجے نے ذاتی زندگی کے حوالے سے افواہوں پر پہلا بیان جاری کر دیا

ممبئی: بھارتی ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پھیلی افواہوں پر پہلی بار باضابطہ وضاحت دی ہے۔

تھلاپتی وجے نے گزشتہ ہفتے اپنے سیاسی پلیٹ فارم تامِلاگا ویٹٹری کزہگم (TVK) کے عالمی یومِ خواتین کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی کے سلسلے میں گردش کرنے والی خبروں پر فکر نہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مسائل اتنے سنگین نہیں کہ ان پر زیادہ وقت ضائع کیا جائے اور وہ خود اپنے معاملات کو حل کریں گے۔ ستارے نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ذاتی مسائل کی وجہ سے پریشان نہ ہوں، کیونکہ ان کے لیے مداحوں کی محبت اور فکر سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وجے کی اہلیہ سنگیتھا سورنالنگم نے طلاق کی درخواست دائر کی ہے اور چینگلپٹو فیملی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ انہیں عارضی طور پر ازدواجی گھر میں رہنے کی اجازت دی جائے جب تک طلاق کا معاملہ طے نہ ہو۔

ٹیگز: