نواز شریف کی مریم نواز کو رقوم کی منتقلی کی تفصیلات عدالت میں پیش

نواز شریف کی مریم نواز کو رقوم کی منتقلی کی تفصیلات عدالت میں پیش
کیپشن: واجد ضیاء نے نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو جاری کردہ چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے گواہ واجد ضیاء نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو جاری کردہ چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں اور اس موقع پر نامزد ملزم نواز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ ریفرنس میں بھی مسلسل دوسرے روز بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا، نواز شریف

واجد ضیاء نے نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو جاری چیکوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست 2016 کو نواز شریف نے مریم نواز کو ایک کروڑ 95 لاکھ کا چیک جاری کیا۔

واجد ضیاء کے مطابق 13 جون 2015 کو نواز شریف نے مریم نواز کو بارہ ملین اور تین نومبر 2015 کو 2 کروڑ 88 لاکھ کا چیک دیا۔ نیب کے گواہ نے بتایا کہ یکم نومبر 2015 کو نواز شریف نے مریم نواز کو 65 لاکھ، 10 مئی 2015 کو دس کروڑ پچاس لاکھ، 21 نومبر 2015 کو 18 لاکھ روپے اور 27 مارچ 2016 کو 40 ملین کا چیک جاری کیا۔

واجد ضیاء کے مطابق نواز شریف کی جانب سے 10 فروری 2016 کو 30 ملین، 14 فروری 2016 کو 50 لاکھ، دس مئی 2016 کو 37 ملین اور 31 جنوری 2017 کو 6 ملین کا چیک مریم صفدر کے نام جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ 8 مئی کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے واجد ضیاء کو 10 مئی کو طلب کیا تھا اور گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ان کا مکمل بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں