اسلام آباد: پولیس نےتحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارکر لیا ہے۔
فواد چودھری صبح سے سپریم کورٹ میں موجود تھے اور پولیس باہر ان کے نکلنے کا انتظار کرتی رہی تاہم فواد چودھری کی قبل از گرفتاری ضمانت کا کوئی حل نہ نکلنے پر رات گئے پولیس نے انہیں سپریم کورٹ سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔
خیال رہے اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا نے ان کو گرفتار ہونے سے بچا لیا تھا۔ جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے تھے۔