Get Alerts

پولیس نے علی محمد خان کو بھی گرفتار کرلیا 

پولیس نے علی محمد خان کو بھی گرفتار کرلیا 

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی، فواد چودھری ، اسد عمر، اعجاز چودھری ، علی زیدی  کے بعد علی محمد خان کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے یہ رہنما کارکنوں کو احتجاج پر اکسا رہے تھے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔