Get Alerts

پی ایس ایل10:میچز کا دوبارہ آغاز ممکن، پی سی بی نے فرنچائزز سے مشاورت شروع کر دی

پی ایس ایل10:میچز کا دوبارہ آغاز ممکن، پی سی بی نے فرنچائزز سے مشاورت شروع کر دی

لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے ملتوی شدہ میچز کے انعقاد پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ مختلف آپشنز پر سنجیدگی سے مشاورت کر رہا ہے، جن میں راولپنڈی کو ممکنہ میزبان مقام قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی الحال دبئی میں ہی روکے رکھیں۔ اس کے علاوہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا پیغام دے دیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی وقت راولپنڈی میں رپورٹ کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی 6 سے 8 دن کی ونڈو میں ٹورنامنٹ مکمل کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جبکہ غیر ملکی کھلاڑی اس وقت بھی دبئی میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی سی بی نے پی ایس ایل کے آخری 8 میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے تھے۔ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کرکٹ خوشی، ہم آہنگی اور یکجہتی کی علامت ہے، لیکن جب ملک کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہو، تو تھوڑا توقف ضروری ہو جاتا ہے۔

ٹیگز: