Get Alerts

پی ایس ایل کا جوش دوبارہ عروج پر، 17 مئی سے باقی میچز شروع ہوں گے

پی ایس ایل کا جوش دوبارہ عروج پر، 17 مئی سے باقی میچز شروع ہوں گے

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میدان ایک بار پھر سجنے جا رہا ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ بقیہ 8 میچز کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔

گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کے باعث پی ایس ایل عارضی طور پر روک دی گئی تھی، لیکن پاکستان کے مؤثر اور بھرپور جواب کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا، اور حالات میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔ اب ایک بار پھر کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان واپس آنے کے لیے پرجوش ہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر بین ڈوارشویس نے واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ سابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز اور جنوبی افریقی کھلاڑی وین ڈوسن بھی پاکستان آنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن بیٹر بھانوکا راجا پاکسے نے بھی بقیہ میچز کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پی ایس ایل کے باقی میچز کے ساتھ ایک بار پھر ملک میں کرکٹ کا رنگ، جوش اور جنون واپس آ رہا ہے، اور شائقین ایک بار پھر اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

ٹیگز: