Get Alerts

پی ایس ایل 10 کے باقی میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے: چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل 10 کے باقی میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے: چیئرمین پی سی بی

لاہور  : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے، جبکہ فائنل میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یہ فیصلہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں آنے والے وقفے کے بعد کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ "پی ایس ایل وہیں سے شروع ہو رہی ہے جہاں سے رکی تھی۔ 6 ٹیمیں، کوئی خوف نہیں، ایک بار پھر کرکٹ کا جشن منائیں گے۔"

ذرائع کے مطابق، باقی تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے کوششیں جاری ہیں کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لایا جائے تاکہ ایونٹ کی رونق بحال ہو سکے۔ پی ایس ایل 10 کی واپسی سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے، اور توقع ہے کہ لیگ کے بقیہ میچز شاندار انداز میں مکمل ہوں گے۔

ٹیگز: