Get Alerts

امریکی صدر نے ایران کا جواب مسترد کر دیا: خطے میں دوبارہ شدید کشیدگی کا خدشہ، ٹرمپ کا سخت موقف

امریکی صدر نے ایران کا جواب مسترد کر دیا: خطے میں دوبارہ شدید کشیدگی کا خدشہ، ٹرمپ کا سخت موقف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے امن منصوبے پر ایرانی جواب کو "ناقابلِ قبول" قرار دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس سخت بیان کے بعد خطے میں امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے اور کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ انہیں ایران کا جواب بالکل پسند نہیں آیا۔ انہوں نے کہا، میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔
 صدر ٹرمپ نے ایرانی موقف کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ وہ معاملے پر توجہ دینے کے شکر گزار ہیں، لیکن ایران کا موجودہ رویہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے کافی نہیں ہے۔
ماہرینِ خارجہ امور کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس سخت موقف سے مشرقِ وسطیٰ اور ملحقہ علاقوں میں فوجی تناؤ میں اضافے کا خطرہ ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی برادری دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی امید لگائے بیٹھی تھی۔ پاکستان سمیت وہ تمام ممالک جو ایران اور امریکہ کے درمیان پسِ پردہ ثالثی کا کردار ادا کر رہے تھے، ان کے لیے اب صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ ٹرمپ کے انکار نے سفارتی حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ کے اس دو ٹوک جواب کے بعد عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا دونوں ممالک دوبارہ کسی فوجی ٹکراؤ کی طرف بڑھیں گے یا سفارت کاری کا کوئی نیا راستہ نکالا جائے گا۔

ٹیگز: