سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ جبکہ رومان رئیس کو نائب کپتانی کا عہدہ مل گیا!

اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرے سیزن کیلئے نائب کپتان ، سپن بالنگ کوچ کے ناموں کااعلان

سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ جبکہ رومان رئیس کو نائب کپتانی کا عہدہ مل گیا!

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسرے سیزن کے لیے نائب کپتان اور سپن بالنگ کوچ کے ناموں کااعلان کردیا ہے ۔ پی ایس ایل 3میں رومان رئیس نائب کپتان ،سعید اجمل کو ٹیم کا سپن بالنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی ،مینٹور وقار یونس اور ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پی ایس ایل 3میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر رومان رئیس ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ آف سپنر سعید اجمل کو ٹیم کا سپن بالنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ شاداب خان پاکستان کا بہترین مستقبل ہے ۔