عمرگل اور سعید اجمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر

عمرگل اور سعید اجمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر
سورس: File

لاہور: عمرگل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل اور عمر گل آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز  اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

 
عمرگل نے2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں ، 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب سوید اجمل نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں، وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں