ریاست مخالف اشتعال انگیز گفتگو ،جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے مسترد

 ریاست مخالف اشتعال انگیز گفتگو ،جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے مسترد
سورس: File

اہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاست مخالف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے  میں ن لیگی رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ن لیگی رہنماؤں کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت  ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے۔

بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد  رہے کہ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا، لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں