انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 338 رنز کا ہدف دے دیا

انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 338 رنز کا ہدف دے دیا

کولکتہ : ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو اگر سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو یہ ہدف  تقریباً 7 اوور میں پورا کرنا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رن بنائے۔

 
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رن پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رن پر آؤٹ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رن پر پویلین لوٹایا۔بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور  جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، محمد وسیم اور شاہین آفریدی نے 2،2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔