Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج صبح مارگلہ روڈ پر زیر تعمیر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ انڈر پاس کی تکمیل سے مارگلہ روڈ پر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی، اور اس سے علاقے میں موجود تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو گی۔

وزیر داخلہ نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے ورک فورس میں اضافہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، تاکہ شہریوں کو سہولت ملے اور ٹریفک کی روانی بہتر ہو۔"

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو پراجیکٹ کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ "پراجیکٹ کے 85 گارڈر نصب کیے جا چکے ہیں، پری کاسٹ پلینگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، اور ریٹیننگ وال اور ریمپ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔" انہوں نے کہا کہ منصوبہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ٹیگز: