Get Alerts

وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ،تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ،تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے موقع پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے تاکہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈر پاس کی تکمیل سے ایئرپورٹ سے مری اور کشمیر تک کا سفر سگنل فری ہو جائے گا، جس سے نہ صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہوگی، اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق انڈر پاس کی چھت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ہارٹیکلچر، الیکٹریکل اور ڈرینج سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اسفالٹ اور روڈ ورک بھی آخری مراحل میں ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ٹیگز: