Get Alerts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اس ماہ کے آخر تک 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کا افتتاح 22 مئی کو کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ کو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ منصوبے کا کام اس ماہ کے دوران مکمل ہو جائے۔

وزیر داخلہ نے بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پراجیکٹ کے ارد گرد کے گرین ایریاز اور لینڈ اسکیپنگ کے حوالے سے بھی ہدایات دیں، تاکہ منصوبہ مکمل ہونے پر ایک خوبصورت منظر پیش کرے۔ اس دوران محسن نقوی نے انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے ٹریفک نظام اور سہولتوں کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی تعمیر کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور چار میں سے تین سلپ سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، اور بارشوں اور موسمی حالات کے باوجود کام مقررہ وقت پر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ٹیگز: