راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا کے کپتان چیریتھ اسالنکاکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کرتے، اور اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں۔ ٹیم میں ابرار احمد کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن کپتان اسالنکاکا کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 15 نومبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گی، جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔