Get Alerts

سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع

سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فوری مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پابندی پہلی بار 12 اکتوبر کو نافذ کی گئی تھی اور اب ایک ماہ کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے۔

ٹیگز: