کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے یوزر نیم کا فیچر متعارف کرایا ہے، جو فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو اب اپنے لیے یوزر نیم منتخب کرنے کی سہولت ملے گی۔
واٹس ایپ میں ایک نیا سسٹم آزمایا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے یوزر نیمز کو ریزرو کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے، واٹس ایپ میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام کو یکجا کر رہا ہے، تاکہ صارفین وہی یوزر نیم استعمال کر سکیں جو انہوں نے ان پلیٹ فارمز پر چُنا ہے۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کا مقصد میٹا کے مختلف پلیٹ فارمز کو ایک ساتھ لانا ہے، تاکہ صارفین کو ایک ہی شناخت کے تحت ان تمام پلیٹ فارمز پر یکسانیت مل سکے۔
اس فیچر کو ابھی اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے۔ اس میں صارفین کو سیٹنگز کے پروفائل ٹیب میں یوزر نیم کا آپشن نظر آئے گا، جہاں وہ نیا یوزر نیم منتخب یا ریزرو کر سکیں گے، یا اپنے میٹا اکاؤنٹس سے منسلک یوزر نیم کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یہ یوزر نیم فیچر 2026 میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔