Get Alerts

لاڑکانہ میں زائرین کی بس حادثہ کا شکار ٗ 8 جاں بحق

لاڑکانہ میں زائرین کی بس حادثہ کا شکار ٗ 8 جاں بحق


لاڑکانہ:سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واگان روڑ پر زائرین کی بس حادثے شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین بچوں اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔


اطلاعات کے مطابق بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس سیہون سے واپس آرہی تھی کہ واگان روڈ میں مالگانی پوائنٹ کے پاس ایک موٹر سائیکلسوار کو بچانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں بروہی برادری کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ موٹرسائیکل میں سوار میاں بیوی اور ان کا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔


بس ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اسٹیرنگ پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور بس الٹ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بروہی برادری کے ارکان غلام شاہ جیلانی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی سلسلے میں گئے ہوئے تھے۔


جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت امجد علی، حیدرعلی، ثنااللہ، دانش، خلیل احمد، حسنہ اور عنایت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ جہانزے، زرینہ، نصرت، نور بانو، رحمٰن، شہزادی، نظیرعلی، حسنہ، نورجہاں، بینیظیر، یاسرعلی اور نور بی بی زخمی ہوگئے۔

ٹیگز: